ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنٹوال:منگلورو میں بھی غریبوں اور مزدوروں کے لئے بہت جلد ’’اندراکینٹین ‘‘کی شروعات :رماناتھ رائی

بنٹوال:منگلورو میں بھی غریبوں اور مزدوروں کے لئے بہت جلد ’’اندراکینٹین ‘‘کی شروعات :رماناتھ رائی

Fri, 25 Aug 2017 21:12:45    S.O. News Service

بنٹوال:25/اگست (ایس اؤنیوز)پوری ریاست کو بھوک سے بے نیاز کرنےوزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت میں کئی منصوبہ جات کو جاری کیا گیا ہے ،اسی سلسلے کی اندرا کینٹین بھی بہت جلد منگلورو میں شروعات ہونے کی فاریسٹ وزیر رماناتھ رائی نے جانکاری دی ۔

وہ یہاں تعلقہ کے نریکومبو گرام پنچایت حدود کے اہل مستحقین میں 94سی اور 94سی سی منصوبے کے تحت منظورشدہ زمینات کی تصدیقی دستاویزات کو تقسیم کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ریاست میں پہلی بار متعلقہ منصوبے کے تحت بنٹوال تعلقہ میں زمینی دستاویزات کو تقسیم کیا جارہاہے اسی کے مطابق یہ بھی منشاء ہے کہ آئندہ دنوں میں محکمہ تحصیل کے زیر اہتمام 100فی صد زمینات کے اسناد کی تقسیم ہو۔

سابق وزیر اعظم اندراگاندھی ملک سے غریبی ہٹانے کا خواب دیکھی تھیں اسی خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لئے اس وقت کے ریاستی وزیر اعلیٰ دیوراج ارس نے زمینی قانون کے مطابق زراعت کرنے والے کسان کو اسی زمین کا مالک بنایا تھا۔ اس کے بعد مرحلہ وار اکرم سکرم ،94 سی اور94سی سی جیسے منصوبہ جات کے ذریعے سماجی تبدیلی کے اہم وجوہات ہونے کی بات کہی ۔ اس موقع پر انہوں نے 10سے زائد لوگوں کو زمینی دستاویزات، 40سے زائد مستحقین میں قومی خاندان تعاون معاوضہ ، بارش سے نقصان زدہ معاوضہ وغیرہ کے چک تقسیم کئے۔ محکمہ تحصیل کے رام کے اور ناگراج کی تہنیت کی گئی ۔ کاجو بورڈ صدر بی ایچ قادر، گرام پنچایت نائب صدر راجیوی پجاری ، تعلقہ پنچایت نائب صدر عباس علی ، ضلع پنچایت ممبر کملاکشی پجاری ، تعلقہ پنچایت ممبر گایتری سفلیا، الفونسو منیجس، کے پدمنابھ رائی ، چندر شیکھر پجاری، این پرکاش کارنت، البرٹ منیجس موجودتھے۔ بلاک کانگریس صدر امیش نے استقبال اور شکریہ اداکیا۔ کے رام نے نظامت کی۔


Share: